دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی کلو اضافہ

Jan 18, 2021 | 18:36:PM
دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی کلو اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگا ئی کی اونچی چھلا نگ ،ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق دال مسور , دال مونگ اور دال ماش غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے دالوں کی بڑھتی قیمتوں پر روہی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قیمتوں پر نوٹس لے لیا ہے ۔دالیں باہر سے امپورٹ ہوتی ہیں۔ باہر کی منڈیوں سے ریٹس کا تعلق ہوتا ہے ۔پرائس مجسٹریٹس باقاعدہ مہنگائی کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں ۔40 سے زائد پرائس مجسٹریٹس کے سا تھ کچھ روز قبل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس بھی کیا,جلد تمام اشیا کے ریٹس کو کنٹرول کرلیا جائے گا۔