گیس بحران،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند

Jan 18, 2021 | 15:24:PM
گیس بحران،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گیس بحران کی وجہ سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں تین روز تک گاڑیوں کیلئےسی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔سی این جی اسٹیشنزاب جمعرات کی صبح 8بجے کھلیں گے۔ 

خیال رہے کہ 6دن بعد گزشتہ روز24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے۔ اسٹیشنز کھلنے کے بعد سندھ بھر کے سی این جی مراکز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی آئے روز بندش کے باعث زیادہ تر شہریوں نے اپنی گاڑیاں پٹرول پر کروا رکھی ہیں کیوں کہ پٹرول پمپس بند نہیں ہوتے۔