پی ٹی آئی کےمتعددخفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے:احسن اقبال

Jan 18, 2021 | 15:14:PM
پی ٹی آئی کےمتعددخفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےاسرائیل اوربھارت کی فنڈنگ کوالیکشن کمیشن سےچھپایا۔پی ٹی آئی کےمتعددخفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے۔اسٹیٹ بینک نےمتعددبینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جوظاہرنہیں کئے گئے۔ہنڈی سےبھی رقوم منگوائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  کروڑوں روپےکی مداخلت سےسیاسی عدم استحکام پیداکیاگیا۔ تحریک انصاف سےمتعلق فیصلوں کوبھی جلد آناچاہیے۔ فیصل واوڈا کا کیس کئی ماہ سےزیرالتوا ہے۔پی ٹی آئی نےاسکروٹنی کمیٹی میں غیرملکی فنڈنگ تسلیم کی جبکہ غیرملکی فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹس پرڈال دی۔ الیکشن کمیشن کو 2018 کاالیکشن کالعدم قراردیناچاہیے۔ پاکستان کی سیاست کےبڑےفراڈکومنطقی انجام تک پہنچاناچاہیے۔ اپوزیشن الیکشن کمیشن کےباہر پرامن احتجاج کرے گی احتجاج کامقصد توڑپھوڑکرنانہیں۔ ہمارا مطالبہ ہےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ کیاجائے۔