راولپنڈی: گھر میں شوہر اپنی دو بیویوں سمیت قتل

Feb 18, 2026 | 22:32:PM
راولپنڈی: گھر میں شوہر اپنی دو بیویوں سمیت قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کےعلاقے نصیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے اندر شوہر اور اس کی دو بیویوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی جس سے دو خواتین سمیت 3 افراد قتل کیے گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر جرگے کے دوران پیش آیا۔

تاہم، اب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین میں شوہر اور اس کی 2 بیویاں شامل ہیں جن کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 4 قریبی رشتہ داروں کو گھر میں داخل اور نکلتے دیکھا گیا ہے۔

موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور گھر میں موجود بچوں کے بیانات سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: