ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ؛دوبے نے بھارت کو بچا لیا،  نیدر لینڈز کو  17 رنز سے شکست

Feb 18, 2026 | 20:32:PM
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ؛دوبے نے بھارت کو بچا لیا،  نیدر لینڈز کو  17 رنز سے شکست
کیپشن: دوبے نے آج میچ مین چھ چھکے مار کر بھارت کو نیدر لینڈز کا آسان شکار بننے سے تقریباً بچا لیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے آخری میچ میں بھارت نیدر لینڈز کے ہاتھوں شکست سے بچ گیا۔ بھارت نے آخری اوورز میں  صورتحال کو قابو کر کے  نیدر لینڈز کو  17 رنز سے شکست دے دی۔

گجرات کے احمد آباد سٹیڈیم میں نیدر لینڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھارت نے   20 اوورز میں 193  رنز بنائے اور ان کے 6 بیٹر آؤٹ ہوئے۔ نیدر لینڈز کو    یہ میچ جیت کر گروپ اے میں پاکستان کے بعد تیسری پوزیشن مل سکتی تھی  تاہم نیدر لینڈ کی ٹیم  20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 176 رنز ہی بنا سکی۔ شیوم دوبے پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

اس میچ کے ساتھ ہی نیدر لینڈز  کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سفر تب بھی ختم ہی ہو گیا۔

 نیدر لینڈز کی بیٹنگ

نیدر لینڈز کے اوپنرز نے محتاط آغاز کیا اور  پاور پلے کے چھٹے اوور تک وکٹ محفوظ رکھی، چھٹے اوور کی چوتھی بال پر  میکس او ڈووڈ  18 گیندوں سے 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آٹھوین اوور میں دوسرے اوپنر مشیل لیوٹ بھی 51 کے مجموعہ سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے  24 رنز بنائے۔؎

بیس ڈی لیڈے نے  33 رنز بنائے۔ 

کولن ایشکرمان  23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زیک ایڈورڈز نے  15 رنز بنائے۔

سکوٹ لیئن  کیشٹ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نوح  کروس  25 رنز اور لوگان بیک  4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدر لینڈز کے بیٹرز نے  20 اوورز میں 5  چھکے اور 19 چوکے مارے۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کے ورون چکرورتی آج  3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے اور شیوم دوبے نے 2 وکٹیں لیں۔ 

ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

احمد آباد میں ہوم گراؤنڈ پر ہو رہے اس میچ کا ٹاس بھارت کے کیپٹن نے جیتا۔ انہوں نے خود پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔

بھارت کی بیٹنگ؛ پاور پلے میں صرف   52 رنز

احمد آباد کی اس وکٹ پر عموماً بڑا سکور بن جاتا ہے لیکن آج میچ میں بھارت کو   نیدر لینڈز کے باؤلرز نے سخت دباؤ میں رکھا اور اوپنر  ابھیشیک شرما کو   پہلے اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا جبکہ دوسرے اوپنر ایشان کشن کو 5 ویں اوور میں  18 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ واپس بھیج دیا۔

بھارت اس میچ میں اپنی اب تک رفتار نہیں دکھا سکے اور پاور پلے کے 6 اووروں میں صرف  52 رنز بنا سکے۔

پاور پلے کے بعد

 پاور پلے کے بعد فیلڈنگ کی من چاہی پلیسنگ کرنے کا اختیار ملا تو نیدر لینڈز کے کیپٹن نے بھارتی بیٹرز پر مزید دباؤ ڈالا اور 9 ویں اوور میں تلک ورما کی تیسری وکٹ وکٹیں گرات دی۔

اس کے بعد  کیپٹن سوریا کمار یادو نے ٹیم کو انہدام سے بچانے کی سخت جدوجہد کی۔ انہوں نے  13 ویں اوور میں 19 رنز بنائے  لیکن  14 ویں اوور میں  110 رنز کے مجموعے تک پہنچ کر وہ خود آؤٹ ہو گئے۔ 

شیوم دوبے آج بھارت کے واحد کامیاب بیٹر رہے۔

آخری پانچ اوورز میں دوبے نے  ردیک پانڈیا کے ساتھ مل کر بھارت کو مشکل سے نکال کر قدرے محفوظ مجموعہ تک پہنچایا۔

16 وین اوور میں انہوں نے  14 رنز بنائے اور 17 ویں اوور میں 20 رنز بنائے۔ 18وین اوور میں  بیس ڈی لیڈے نے ان کو 6 رنز ہی بنانے کا موقع دیا۔ 19 ویں اوور میں تاہم  دوبے کئیل کلین کو ایک چوکا  اور پانڈیا  2 چھکے  مارنے  اور ایک بال پر ڈبل رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔  اس اوور میں بھارت کو  21 رنز ملے اور ان کا مجموعہ  180 رنز ہو گیا۔

بیسیوں ڈیتھ اوور میں بھارت نے مزید   13رنز بنائے اور ان کے 2 بیٹر آؤٹ ہوئے۔

پہلی بال پر شیوم دوبے نے لوگان وین بیک کو چھکا مارا، دوسری بال پر وہ اونچا کھیل کر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ دوبے نے  31 گیندوں سے  66  رنز بنائے۔ دوبے نے 6 چھکے مارے اور   4 چوکے مارے۔ ان کی ہارڈ ہٹنگ سے   15 اوورز تک ادھ موا ہو چکا بھارت مھفوظ مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ 

آخری بال پر ردیک پانڈیا اونچا کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانڈیا نے  21  گیندوں سے 30 رنز بنائے جن میں  3 چھکے شامل تھے۔

نیدر لینڈز کی باؤلنگ