شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے جن میں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔
عدالت کے اے ٹی سی کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’اختلافات میں شدت ‘‘ قومی ٹیم کے کپتان پھٹ پڑے
عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔