ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: امریکا

Feb 18, 2026 | 08:27:AM
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے ، ایران سے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بعض صورتوں میں تعمیری رہا تاہم تہران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلئے تاحال تیار نہیں ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے، تاہم صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصر ہے۔ 

جے ڈی وینس نے اپنے انٹرویو میں ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:امریکا: انسانی حقوق کے علمبردار جیسی لویس جیکسن انتقال کرگئے

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس لحاظ سے بات چیت اچھی رہی، طے یہ ہوا ہے کہ دونوں فریق ممکنہ معاہدے کے مسودے پر کام کریں گے اور اس کا تبادلہ ہونے پر مذاکرات کے اگلے مرحلے کو طے کیا جائے گا۔