روس کا یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ

Feb 18, 2024 | 12:06:PM
روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں 1500 یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں، ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیو کا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی  اور ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی حملے روکنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے اس زیر قبضہ یوکرینی شہر میں جنگ کے آغاز سے لڑائی جاری تھی، ڈونیسک ریجن کا شہر ایودیوکا تقریباً 32 اسکوائرکلومیٹر  پرمحیط ہے۔

مزید پڑھیں:کون بنائے گا وفاق اور صوبوں میں حکومت؟ اہم انکشافات

فوجی سامان کی کمی کو بنیاد بنا کر یوکرینی فوج کے کمانڈرانچیف نے ایودیوکا سے ایک روز پہلے پسپائی کااعلان کر دیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونیسک کے شہر ایودیوکا پر قبضہ کرنے پر فوج کو شاباش دیتے ہوئے اسے اہم پیشقدمی قرار دیا ہے۔