بلی ساتھ نہیں جائے گی ،پی آئی اے عملہ  کی ملتان ائیر پورٹ پر خاتون سے بدتمیزی

Feb 18, 2023 | 00:28:AM
بلی ساتھ نہیں جائے گی ،پی آئی اے عملہ  کی ملتان ائیر پورٹ پر خاتون سے بدتمیزی
کیپشن: رحیم یارخان کی رہائشی خاتون حمیرا شاہد اپنی بلی کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ’’باوقار لوگوں کی لاجواب سروس‘‘ پی آئی اے عملہ  کی ملتان ائیر پورٹ پر خاتون سے بدتمیزی،سعودی پلٹ خاتون کو پالتو بلی واپس لے جانے نہیں دی گئی۔

ملتان ائیر پورٹ  پر خاتون روتی رہی مگر عملہ  خاموش تماشائی بن گیا، خاتون پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 739 پر ملتان سے جدہ جارہی تھی، پالتو بلی کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود بلی کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی  گئی،خاتون کو پی آئی اے کا عملہ بلی باہر چھوڑنے کے لئے مجبور کرتا رہا،خاتون کا رونا پی آئی اے کے عملہ کو ناگوار گزرا، عملہ نے خاتون سے بدتمیزی کی انتہا کر ڈالی۔

پالتو بلی نہ جانے پر خاتون آف لوڈ ہوگئیں،خاتون مسافر کی پالتو بلی سعودیہ سے پاکستان آئی تھی، پی آئی اے عملہ نے خاتون کا سامان بھی آف لوڈ کردیا۔

رحیم یارخان کی رہائشی خاتون حمیرا شاہد اپنے بیٹے کے ہمراہ سعودی عرب جارہی تھی، خاتون کا بلی کے ساتھ بہت لگاؤ ہے،خاتون کا شوہر 20 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی تبدیلی۔۔۔؟،گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی