ٹرمپ کی اہلیہ کی زندگی پر بننے والی فلم’’میلانیا‘‘ کا ٹریلر جاری

Dec 18, 2025 | 10:06:AM
ٹرمپ کی اہلیہ کی زندگی پر بننے والی فلم’’میلانیا‘‘ کا ٹریلر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ پر بننے والی دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
 فلم کے حقوق مشہور فلم ساز کمپنی ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے حاصل کررکھے ہیں، جو 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی,فلم کا پہلا ٹریلر  میلانیا نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیا۔
ٹریلر میں دکھائے گئے مناظر میں میلانیا کو وائٹ ہاؤس میں گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے،انہیں امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ون میں سوار ہوتے، مختلف ملبوسات میں جلوہ گر ہوتے اور مختلف تقاریب میں شریک ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔


میلانیا ٹرمپ اس فلم میں خود اپنی زندگی کے فیصلے اور وائٹ ہاؤس کے تجربات بیان کرتی بھی نظر آئیں گی۔
 آئی ایم ڈی بی کے مطابق یہ فلم محض روایتی دستاویزی فلم نہیں بلکہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار صدر بننے کی تقریبِ حلف برداری سے قبل گزرنے والے 20 دنوں کا احاطہ کرتی ہے، اس میں میلانیا ٹرمپ کی زندگی کے وہ پہلو دکھائے گئے ہیں جو عام طور پر کیمروں کی نظر سے اوجھل رہتے ہیں جس میں ٹرمپ فیملی کی نجی تقاریب اور انتخابی مہم کے بعد کے جذباتی مناظر شامل ہیں۔


فلم میلانیا ٹرمپ کی اپنی نئی پروڈکشن کمپنی’’میوز فلمز‘‘ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر ہیں، جو’’رش آور‘‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں،اس فلم کےذریعے  ان کی طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روب رائنر و اہلیہ کے قتل کا الزام، بیٹا نک رائنر عدالت میں پیش
فلم 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کے بعد اسے ایمازون پرائم ویڈیو پر اسٹریمنگ کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس فلم سے قبل میلانیا ٹرمپ کی خود نوشتMelania بھی شائع ہو چکی ہے، جو نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر فہرست میں شامل رہی ہے۔