اشنا شاہ کی فلم’چکڑ‘دھوم مچانے کو تیار

Dec 18, 2023 | 11:42:AM
اشنا شاہ کی فلم’چکڑ‘دھوم مچانے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں سے اپنی نئی فلم ’’ چِکّڑ ‘‘ لازمی دیکھنے کی اپیل کر دی۔اداکارہ پولیس جاسوس کی بیوی اور ایک لیگ سپنر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

2013 میں ٹی وی کیئریر کا آغاز کرنے والی پاکستانی نژاد کینڈین اداکارہ اشنا شاہ متعدد پروجیکٹس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اور ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اشنا شاہ اپنے اگلے پراجیکٹ ’’ چِکّڑ ‘‘ میں نظر آنے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر)پرٹویٹ کیا ہے اور  اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں سے خصوصی اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان کی فلم سینما گھروں میں جا کر دیکھیں۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ میری فلم ’ ’ چِکّڑ ‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے، براہ کرم، اسے تھیٹروں میں دیکھنا یقینی بنائیں، یہ ایک بہت اچھی فلم ہےاورمیں وعدہ کرتی ہوں کہ یہ فلم سب کو بہت پسند آئے گی ‘‘۔

اداکارہ ’’ چِکّڑ ‘‘ میں پولیس جاسوس کی بیوی اور ایک لیگ سپنر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ورلڈ کپ میں جانے کا خواب دیکھتی ہے جبکہ پروجیکٹ کو معروف اداکار عثمان مختار نے تحریر کیا ہے اور وہ خود بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔