عراق میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق

Dec 18, 2022 | 15:40:PM
عراق میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بم دھماکہ عراق کے شمالی مشرقی شہر کرکوک کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ، کار بم دھماکے میں 8 پولیس اہلکار زخمی

دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔