کترینہ اور وکی کا ولیمہ کورونا کی نظر ہوگیا۔۔۔اب تقریب کب ہو گی؟

Dec 18, 2021 | 19:41:PM
کترینہ کیف، وکی کوشل، ولیمے کی تقریب، کورونا، ملتوی
کیپشن: کترینہ کیف کی شادی پر لی گئی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جنوری تک ملتوی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی ان دنوں اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس نئی نویلی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس جوڑی کو ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر۔۔۔کراچی کے بعد کوئٹہ بھی زور دار دھماکے سے لرز اٹھا, ہلاکتوں کا خدشہ
اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کترینہ اور وکی کورونا وائرس کی وجہہ سے بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ جوڑے نے راجستھان میں اپنی شادی کے مقام سے ممبئی واپسی پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا یقینی بنایا۔ کترینہ اور وکی نے گزشتہ ہفتے محدود تعداد میں مہمانوں کے ساتھ ایک شاندار اور شاہانہ شادی کی تقریب میں شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا ۔۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے والد بھی جاں بحق