کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی زور دار دھماکا

Dec 18, 2021 | 19:04:PM
کراچی کے بعد، کوئٹہ ، دھماکےسے لرز اٹھا
کیپشن: کوئٹہ میں دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے بعد کوئٹہ بھی دھماکے سے لرز اٹھا۔دھماکے سے بازار میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں ،ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی تین افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے سے بازار میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
ڈی آئی جی فدا حسن نے کہاکہ سوا6 بجے کے قریب قندھاری بازار میں دھماکا ہوا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور10 زخمی ہوئے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔
مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے قندھاری بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،مشیر داخلہ بلوچستان نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا۔۔۔جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، 12زخمی