کراچی دھماکا۔۔۔جاں بحق افراد کی تعداد 15ہو گئی، 12زخمی

Dec 18, 2021 | 14:23:PM
کراچی دھماکا
کیپشن: کراچی میں دھماکے کی جگہ پر سکیورٹی اہلکار اور لوگ جمع ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد15 ہو گئی جبکہ دھماکے میں 12 زخمی ہیں.

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں زوردار دھماکا ہوا ۔دھماکا بینک کے اندر عمارت میں ہوا ۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو کاکہناہے کہ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہیں ،زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ،ان میں ایک زخمی وینٹی لیٹر پر زیرعلاج جبکہ ایک آئی سی یو میں داخل ہے، ان کاکہناتھا کہ 11 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان رینجرز

ترجمان رینجرز سندھ نے کہا کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ  جائے حادثہ کو کارڈن آف کر دیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا  ہے۔

ترجمان کراچی پولیس 
ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ بینک نالے پر قائم کیا گیا تھا ۔خدشہ یہ ہے کہ نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر رینجرز پولیس اور دیگر سکیورٹی کے اہلکار موجود ہیں۔جائےوقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق دھماکےسےمتعددگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہےپولیس ترجمان نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبےکےنیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ  ہے 

سربراہ ٹراما سنٹر

سربراہ ٹراما سنٹر نے کہا کہ  زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 4زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔سربراہ ٹراما سنٹر نے کہا کہ زخمیوں کےچہرے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

دھماکے جاں بحق ہونیوالوں کے نام

کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مراطب خان ، منور خان ، ذیشان حسن ، محمد یوسف ، انعام اللہ ، شفیع اللہ شامل ہیں جبکہ  چار لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔

زخمیوں کے نام 

کراچی میں دھماکے سےزخمی ہونیوالوں میں غلام مصطفیٰ ، محمد ارشد ، غلام اکبر ، جمیل احمد ، عبدالغفار ، حماد ، ریاض محمود ، کشمیر خان ، صوبہ خان ، عبدالوہاب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ
کراچی دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کردی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا۔ دھماکا گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔ 
ایڈمنسٹر کراچی 
کراچی میں قائم نجی بینک میں دھماکے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متعلقہ افسروں سے نالے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔کے ایم سی کے مطابق نالے پر قائم کوئی بھی تعمیرات قانونی نہیں ہوسکتیں۔ جہاں بینک قائم تھا وہاں سے نالہ بھی گزر رہا ہے۔ ایڈ منسٹر کراچی شیرشاہ میں دھماکے کا معاملہ کے ایم سی کی ٹیم نالے کا دورہ کرے گی ۔

https://youtu.be/_ca2wl6sJTQ
یہ بھی پڑھیں:
API Response: <!DOCTYPE html> <html lang=en> <meta charset=utf-8> <meta name=viewport content="initial-scale=1, minimum-scale=1, width=device-width"> <title>Error 400 (Bad Request)!!1</title> <style> *{margin:0;padding:0}html,code{font:15px/22px arial,sans-serif}html{background:#fff;color:#222;padding:15px}body{margin:7% auto 0;max-width:390px;min-height:180px;padding:30px 0 15px}* > body{background:url(//www.google.com/images/errors/robot.png) 100% 5px no-repeat;padding-right:205px}p{margin:11px 0 22px;overflow:hidden}ins{color:#777;text-decoration:none}a img{border:0}@media screen and (max-width:772px){body{background:none;margin-top:0;max-width:none;padding-right:0}}#logo{background:url(//www.google.com/images/branding/googlelogo/1x/googlelogo_color_150x54dp.png) no-repeat;margin-left:-5px}@media only screen and (min-resolution:192dpi){#logo{background:url(//www.google.com/images/branding/googlelogo/2x/googlelogo_color_150x54dp.png) no-repeat 0% 0%/100% 100%;-moz-border-image:url(//www.google.com/images/branding/googlelogo/2x/googlelogo_color_150x54dp.png) 0}}@media only screen and (-webkit-min-device-pixel-ratio:2){#logo{background:url(//www.google.com/images/branding/googlelogo/2x/googlelogo_color_150x54dp.png) no-repeat;-webkit-background-size:100% 100%}}#logo{display:inline-block;height:54px;width:150px} </style> <a href=//www.google.com/><span id=logo aria-label=Google></span></a> <p><b>400.</b> <ins>That’s an error.</ins> <p>Your client has issued a malformed or illegal request. <ins>That’s all we know.</ins>

">کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ