نوشہرہ: بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، 5 افراد زخمی

Apr 17, 2024 | 19:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نوشہرہ کے معروف تجارتی کاروباری بازار جنجال پورہ بازار میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث 5  افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق  دھماکے سوئی گیس لیکج اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوئے ،دھماکوں سے 5مقامات پر سڑک پھٹ کر خوفناک گڑھے بن گئے،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی کنٹونمنٹ بورڈ،سوئی گیس حکام،ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے