روسی پریشر۔۔امریکا کا افغانستان والے ہیلی کاپٹر و دیگر فوجی سازوسامان یوکرین کو دینے پر غور

Dec 18, 2021 | 18:49:PM
امریکی ،ہیلی کاپٹر ، فوجی ،سازوسامان 
کیپشن: امریکی ہیلی کاپٹر (فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیدن کی انتظامیہ افغانستان کی تحلیل شدہ فوج کے لئے مختص فوجی ہیلی کاپٹروں اور دیگر عسکری ساز و سامان کو یوکرین کو دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس کا مقصد یوکرین کی سرحد کے نزدیک روسی افواج کے اکٹھا ہونے کے بیچ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کے واسطے اسے جلد مدد فراہم کرنا ہے۔

العریبہ چینل نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین اس عسکری ساز و سامان کے حصول کے لئے کوشاں ہے جس کی بابت اس نے پینٹاگان کے ذمے داران سے بات چیت کی تھی۔ امریکی ذمے داران کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی کونسل نے ابھی تک مذکورہ اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی ہے۔ اسلئے کہ امریکی انتظامیہ کسی سفارتی حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ روس کو یوکرین پر کسی بھی ممکنہ حملے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جا سکے۔یوکرین کے ذمے دار نے بتایا ہے کہ یوکرین کی حکومت فضائی دفاعی نظام کے حصول کے واسطے امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس نظام میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے سٹینگر میزائل شامل ہیں۔ یہ میزائل روسی طیاروں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں مدد گار ثابت ہوں گے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کے مطابق 2014 سے اب تک امریکا نے یوکرین کو 2.5 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ اس میں رواں سال بھیجے گئے 45 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکھری ٹائپ کی بارات۔۔دلہا نے اپنایا نیا طریقہ۔۔ویڈیو چھا گئی