ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب، سروس فروری 2026سے شروع ہوگی،بلال اکبر خان

Aug 18, 2025 | 19:11:PM
ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب، سروس فروری 2026سے شروع ہوگی،بلال اکبر خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا ہے، لاہور میں ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026ء سے شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026ء سے شروع ہو گی،منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی، فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ بلال اکبر خان نے کہا  کہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا