اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں، لاہورعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر پارسل سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی،اسلام آباد شمس کالونی میں غیر ملکی باشندے سے 181 گرام کوکین، لورالائی میں خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن، اسلام آباد ایکسپریس وے پر ملزمان سے 6 کلو چرس اور جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران بس سے 69 کلو چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔