ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز، ٹی وی اشتہارات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Aug 18, 2025 | 10:41:AM
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز، ٹی وی اشتہارات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشیاء کپ 2025ء میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے سپانسرشپ اور اشتہارات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اشتہار کا ریٹ 10 سیکنڈز کا 16 لاکھ بھارتی روپے ہو گیا جبکہ کوپریزینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ 13 لاکھ بھارتی روپے رکھا گیا ہے اور اشتہار کے پیکیج کی قیمت 4.48 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کوپریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر 30، 30 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔

 کوپاورڈ پیکیج 18 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے، رائٹس ہولڈرز کو ایشیاء کپ کی ریکارڈ ویور شپ کی اُمید ہے۔

ایشیاء کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو گا، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈولڈ ہے، سپر فور میں ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاک بھارت تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ،بابراعظم کیلئے مشکل کھڑی