پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ،بابراعظم کیلئے مشکل کھڑی

Aug 18, 2025 | 00:27:AM
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ،بابراعظم کیلئے مشکل کھڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل  ہو گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بابراعظم کیلئے اے کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا، ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان آغا، ابراراحمد کی ترقی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فہیم اشرف،محمدنواز،حسن علی،خوشدل شاہ کوکنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے، صاحبزادہ فرحان،حسن نواز،سفیان مقیم کی بھی انٹری متوقع ہے۔ 

عثمان خان،حسیب اللہ،خرم شہزاد کوکنٹریکٹ ملنے کا امکان نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کرسکتا ہے

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: