سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ

Aug 18, 2025 | 10:10:AM
 سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم ڈویژن کی نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 146758 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے کا ہو گیا، ڈالر کی قیمت گرنے سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے۔