پاکستان کے اشعب عرفان نےامریکی سکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

Aug 18, 2025 | 09:57:AM
 پاکستان کے اشعب عرفان نےامریکی سکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے اشعب نے ملائیشین پلیئر کو شکست دی۔

ملائیشین پلیئر نیتھن کیوے کے خلاف اشعب عرفان نے 40 منٹ میں 1-3 سے فتح حاصل کی۔

پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرکے مسلسل 3 گیمز جیتے۔

نیتھن کے خلاف فائنل میں اشعب کی جیت کا اسکور 8-11،11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔

واضح رہے کہ یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

مزید پڑھیں:250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون یورپ کی معمر ترین اتھلیٹ قرار