250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون یورپ کی معمر ترین اتھلیٹ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی آئرلینڈ کی 97 سالہ خاتون گریس چیمبرز 250 پارک رن میں حصہ لینے کا سنگِ میل عبور کر کے یورپ کی سب سے معمر پارک رنر بن گئیں۔
گریس نے یہ ورلڈ ریکارڈ جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں پانچ ہزار میٹر کی دوڑ مکمل کر کے انجام دیا۔
معمر خاتون کی چار ہفتے قبل دل کی سرجری ہوئی تھی تاہم یہ طبی پیچیدگی بھی ان کو ہفتے کے روز ہونے والی دوڑ میں حصہ لینے نہ روک سکی۔
گریس نے دوڑ مکمل کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں کہ یہ چیلنج پورا کر لیا کیونکہ امکان تھا کہ شاید ایسا نہ ہو سکے۔
خاتون نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں، اگر پہلی بار ہدف حاصل نہ کر سکوں تو بار بار کوشش کرتی ہوں جب تک کامیاب نہ ہو جاؤں۔
مزید پڑھیں:سرفراز احمد نئی ٹیم کے اعلان سے مطمئن