سابق کرکٹر ناہیدہ خان جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے ویمنز ٹیم کی مینجر مقرر

Aug 18, 2023 | 20:12:PM
سابق کرکٹر ناہیدہ خان جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے ویمنز ٹیم کی مینجر مقرر
کیپشن: ناہیدہ خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناہیدہ خان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مینجر مقرر کیا گیا ہے، یہ سیریز یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔

36 سالہ ناہیدہ خان نے 120 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

وہ اس سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری نبھائی، اس سے قبل مارچ میں وہ ایمازون ٹیم میں توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ تھیں جس نے ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عمر اکمل کی کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات 

قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں ناہیدہ خان (منیجر)، محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ)، کامران حسین (بولنگ کوچ)، توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)، محمد اسفندیار(اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، زبیر احمد (انالسٹ)، رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ) اور سید نذیر احمد (میڈیا منیجر) شامل ہیں۔