سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

Aug 18, 2023 | 18:33:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار چوتھے دن بھی اضافہ ، فی تولہ قیمت  300 روپے بڑھ گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے پر مقامی صرافہ بازار میں سونا مزید  مہنگا ہوگیا،جس سے  فی تولہ سونے کی 300 روپےاضافے ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو اجس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار  158 روپے ہوگئی.

 عالمی مارکیٹ میں سونا 6ڈالر کمی سے 1894 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔

یاد رہے کہ 14 اگست 2023ءکے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 اگست کو 1100، 16 اگست کو 900، اور 17 اگست کو 1200 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔