شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دیدیا

Aug 18, 2023 | 15:28:PM
شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دیدیا
کیپشن: میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہبازشریف نے  سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دیدیا،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ الیکشن میں مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں اُن کا کارکن ہوں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ‏‎سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ‏‎بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا۔ ‏‎ 16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کیلئے کچھ کرسکوں، ‏‎فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی، کال تھی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، یہ میرے لیےسب سے بڑی خوشی تھی۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کے بعد کون؟پی ٹی آئی چیئرمین کیسے انسان ہیں؟ پرویز خٹک کےہوشربا انکشافات
سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ‏‎مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں اتحاد ممکن ہے، ‏‎‏‎مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔وزیراعظم ہاؤس کے تمام اخراجات خود اپنی جیب سے ادا کیے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ کھانے میں دال روٹی بہت پسند ہے اور ‏‎مجھے کھانا پکانا بالکل نہیں آتا، ‏‎مجھے سوئمنگ کا شوق ہے اور  ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ہے۔