ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ

Aug 18, 2021 | 17:09:PM
ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک اداکارہ سجل علی کا  گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر اظہار تشویش، حکومت سے سوال کیا کہ ایسے درندوں کو کب مثالی سزا دی جائے گی؟۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر  سجل علی نے کہا کہ ’کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟،ہم ان آدمیوں کو جنہوں نے اس پر حملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے، انہیں کب مثالی سزا دے دیں گے؟

اداکارہ نے ایک اور سٹوری میں لکھا کہ وہاں مردوں کا ایک سمندر تھا جو ان درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا اورایک اور دن، ایک اور خاتون کا نام ہیش ٹیگ بن گیا جسے ہراساں کیا گیا، آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ اورہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟

یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراونڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بے با ک با لی وڈ ادا کا رہ را کھی سا ونت کا انوکھا احتجاج۔۔ویڈیو وا ئرل