وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

Apr 18, 2025 | 11:19:AM
وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2025 میں  صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات اور فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک کروانے کی ڈیڈ لائن مقرر

ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کروائی ہے  وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کرسکیں گے۔