عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں میں گوڈزیلا ایکس کانگ 3 کروڑ بزنس کیساتھ سرفہرست

Apr 18, 2024 | 01:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ہالی ووڈ فلم ’گوڈزیلا ایکس کانگ‘ 3 کروڑ بزنس کیساتھ سرفہرست ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہوئی فلموں میں ہالی ووڈ کی فلمیں کامیاب بزنس کے ساتھ سر فہرست رہیں، ہالی ووڈ فلم گوڈزیلا ایکس کانگ تین کروڑ کے ساتھ  سینما گھروں میں ٹاپ پر رہی جبکہ لالی وڈ فلم ’دغا باز دل‘ نے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا، امپورٹ پالیسی کی فلم جی وے سوہنیا جی بھی تیز بزنس کر رہی اور اب تک 80 لاکھ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کی ڈیبیو فلم کیلئے کتنی سرمایہ کاری کی؟

پاکستان بھر کے سینماؤں میں اب تک سبھی فلموں نے 18 کروڑ کا بزنس کیا ہے، عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ایک پاکستانی 5 ہالی ووڈ، 2 انڈونیشین فلموں سمیت 2 امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔