شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

Apr 17, 2024 | 22:25:PM
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
کیپشن: فلم فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا خان کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کر دی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم کیلئے اربوں روپے کا رسک لےکرسجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کنگ‘  کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا، میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار 3 بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نورا فتحی نے بالی ووڈ کے جوڑوں کے راز کھول دیئے

فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں، ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔