راجن پور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Apr 18, 2023 | 11:34:AM
راجن پور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) راجن پور میں انٹیلیجنس اطلاع پر انٹی ٹیررازم فورس کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں آپریشن کا دسواں روز، متعدد ملزمان گرفتار، درجنوں ٹھکانے تباہ

محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے، دہشتگرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔