انوکھی عدالت،مدعی نے قبر میں اتر کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھا اور چوری کا الزام لگا کر رقم وصول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقے جھاڑایوالہ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا دی، پنچایت کے سامنے مدعی نے قبر میں اتر کر حلف دیا اور دوسرے شخص پر17 لاکھ مالیت کے جانور چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔جس کے بعد دوسرے شخص نے مدعی کو اسی وقت مطلوبہ رقم ادا کر دی۔
سمبڑیال کے علاقے جھاڑایوالہ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا کر انصاف دینا شروع کر دیا،مدعی نے قبر میں اُتر کر قرآن پر ہاتھ رکھ کر 17 لاکھ مالیت کے جانور چوری ہونے پر لیاقت نامی شخص کو چور قرار دیا، قبر میں حلف کے بعد لیاقت نامی شہری نے موقع پر ہی 17 لاکھ روپے ادا کر دیئے، مقامی شہریوں نے انصاف کا انوکھا طریقہ اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔

اس واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر میں مذہبی جذبات مجروح دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمیز راجہ نے اینڈی پائی کرافٹ اور بھارت کو خوب کھڑی کھڑی سنا دیں