رمیز راجہ نے اینڈی پائی کرافٹ اور بھارت کو خوب کھری کھری سنا دیں

Sep 17, 2025 | 21:03:PM
رمیز راجہ نے اینڈی پائی کرافٹ اور بھارت کو خوب کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین رمیز راجہ نے کہا ہےکہ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ جو کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ 90 مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین محسن رضا نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے ، اور وہ 90 مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے ہیں ، انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ جو کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا۔

پی سی بی کے چئیرمین محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا ،میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستان ٹیم مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، ایشیا کپ کا بائیکاٹ بڑا فیصلہ تھا، لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ان کا شکریہ۔
واضح رہےکہ ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای میچ کی ٹاس سے پہلے اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگ لی ہے، اور  وہی آج کے میچ میں ریفری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ایشیا کپ، اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی