فیصل آباد، ساہیوال،بہاولپور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

Sep 17, 2025 | 19:46:PM
 فیصل آباد، ساہیوال،بہاولپور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضا ملک)فیصل آباد، بہاولپور اور ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ساہیوال امتحان میں مجموعی طورپر 43 ہزاردو سوانتالیس امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 25 ہزار چارسوساٹھ طلبہ کامیاب قرار پائے، اس سال کامیابی کا تناسب 58.88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

نتائج کے مطابق عیشا شفیق نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1152 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، عثمان محمود نے 1151 نمبرلے کر دوسری جبکہ زنیرا طارق نے 1150 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بورڈ کی جانب سے خصوصی مبارکباد دی گئی۔

دریں اثنا تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے بھی  انٹرمیڈیٹ کی تمام کیٹیگریز میں بھی پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا،  پری میڈیکل (بوائز) میں پنجاب کالج ٹوبہ کے محمد زین نے پہلی اور پنجاب کالج فیصل آباد کے رانا محمد محمود احمد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی،  ایسپائر کالج جھنگ کے ثاقب مظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 پری میڈیکل گرلز میں  پینسرہ کی طوبیٰ اعجاز نے پہلی،اریبہ شفیق نے دوسری  زوہا تبسم اور مائرہ خرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج کے نعمان مجید نے پہلی،رانا فخر افتخار نے دوسری او رریان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے بھی پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے مکمل نتائج کا اعلان کل ہو گا۔بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر انتظام ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈر بچوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

ہوریم اکرم رول نمبر 612042 نے 1164 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،ابیھہ اعجاز رول نمبر 630414 نے 1163 نمبر لے کر دوسری جبکہ ملیحہ خان رول نمبر 511574  نے 1162 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ میں عمارہ منیر نے 1159 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری میڈیکل بوائز گروپ میں محمد معاویہ رول نمبر 712686نے 1150 نمبر حاصل کئے ہیں،پری میڈیکل بوائز میں محمد عبدالرافع رول نمبر 613172 نے 1149 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

پری میڈیکل بوائز میں محمد عبداللہ ضیا رول نمبر 616844 نے 1146 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،پری میڈیکل بوائز میں محمد عثمان رول نمبر 613621 نے 1146 نمبر دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،پری انجینئرنگ فی میل گروپ میں ملیحہ خان رول نمبر 611574 نے 1162 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

پری انجینئرنگ فی میل میں زوہا احسن رول نمبر 710071 نے 1160 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ،پری انجینئرنگ فیمیل میں رب ایمان رول نمبر 710531 نے 1139 نمبر حاصل کئے ہیں،پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں محمد مصعب رول نمبر 613840 نے 1152 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

پری انجینئرنگ بوائز میں محمد فیضان رول نمبر 601708 نے 1150 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، پری انجینئرنگ بوائز میں عبداللہ محبوب رول نمبر 725841 نے 1136 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، جنرل سائنس فیمیل گروپ میں فاطمہ اصف رول نمبر 619829 نے 1142 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

جنرل سائنس فیمیل گروپ میں عزہ نور رول نمبر 624192 نے 1140 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے،جنرل سائنس گروپ میں اریبا غوث رول نمبر 708879 نے 1132 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جنرل سائنس گروپ بوائز میں عبدالرحمن رول نمبر 622828 نے 1142 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

جنرل سائنس بوائز گروپ میں محمد عبداللہ رول نمبر 712377 نے 1131 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ،جنرل سائنس گروپ میں ابراہیم رول نمبر 621508 نے 1126 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،ہیمونٹیز فیمیل گروپ میں ایمن جعفر رول نمبر 705116 نے 1117 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ہیومینٹیز گروپ میں زنیرہ صدیق رول نمبر 615618 نے 1075 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ،ہیومینٹیز گروپ فیمیل میں نمرا شوکت رول نمبر 602964 اور نمرا رول نمبر 704583 نے 1073 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،ہیومینٹیز بوائز گروپ میں سید عمیر اقبال رول نمبر 719609 نے 1048 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہیومینٹیز بوائز گروپ میں عثمان علی رول نمبر 622744نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،ہیومنٹیز بوائز گروپ میں سلمان اقبال رول نمبر 601129 نے 1042 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں :ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی فتح