نیب قوانین میں تبدیلی، اہم شخصیات کیخلاف مقدمات ختم

Sep 17, 2022 | 16:54:PM
نیب قوانین میں تبدیلی، اہم شخصیات کیخلاف مقدمات ختم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو  کے قوانین میں ترمیم کے بعد نیب کی جانب سے 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔

واپس کیے گئے ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز شامل ہیں۔

اسی طرح سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف کرپشن ریفرنس اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء سردار مہتاب عباسی کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس کر دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے واپس کیے گئے ریفرنسز میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ میں مبینہ خرد برد کا ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نادرا کو شوکاز نوٹس جاری