بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھائیں ؟ رانا ثنااللہ نے وجوہات بتا دیں

Sep 17, 2022 | 11:32:AM
 قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے
کیپشن: رانا ثنا اللہ ، فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رانا ثنااللہ نے کہا  کہ قیمتیں بڑھانا آئی ایم ایف کی شرط ہے اور حکومت اس معاملے میں مجبور ہے۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ مجبوری میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں, قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے۔

 مریم نواز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہمریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔

خیال رہے کچھ روز قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، حکومت سے کہوں گی کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے۔