دنیائے کرکٹ میں نئے فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹونٹی‘‘ کا آغاز 

Oct 17, 2025 | 22:35:PM
دنیائے کرکٹ میں نئے فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹونٹی‘‘ کا آغاز 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیائے کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف کروادیا گیا ،سابق سٹار کرکٹرز میتھیو ہیڈن،ہر بھجن سنگھ، سرکلائیولائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے پانچواں فارمیٹ متعارف کرایا ۔
پانچویں فارمیٹ کو ٹیسٹ ٹونٹی کا نام دیا گیا ہے ،ٹیسٹ ٹونٹی آئی سی سی کرکٹ پلیئنگ قوانین کے تحت کھیلا جائے گا ٹیسٹ ٹونٹی 80 اوور پر مشتمل ہوگا، ٹیسٹ ٹونٹی کی ایک اننگ 20 اوور پر مشتمل ہوگی۔
 ٹیسٹ فارمیٹ کی طرح ٹیسٹ ٹونٹی میں ہر ٹیم 20- 20 اوور زکی دو اننگز کھیلے گی ،ٹیسٹ ٹونٹی میں نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہوگا، ابتدائی طور پر ٹیسٹ ٹونٹی میں چھ فرنچائزر ہوں گے۔
 ٹیسٹ ٹونٹی کے ابتدائی دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ ٹونٹی کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا،اس وقت ٹیسٹ، ون ڈ ے، ٹی ٹونٹی اور ٹی ٹین فارمیٹ میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے ۔
آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو تسلیم کرتا ہے، دنیا بھر میں ٹی ٹین نجی طورپر کھیلا جانے والا فارمیٹ ہے ،چاروں فارمیٹ آئی سی سی کرکٹ پلیئنگ قوانین کے تحت کھیلے جاتے ہیں۔

قارئین کیلئے نوٹ :آئی سی سی قوانین کے تحت یہ کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ہے جبکہ اوورآل یہ پانچواں فارمیٹ ہے کیونکہ آئی سی سی’’ ٹی ٹین‘‘ کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرکٹر یوسف پٹھان کو تاریخی مسجد کا دورہ مہنگا پڑ گیا