بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا ،سہیل آفریدی کو اپنی کابینہ اپنی مرضی سے بنانے حکم ۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے حکم دیا ہےکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لئے کوئی الگ ایڈوائزی کونسل نہیں ہو گی ۔سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ اپنے صوبوں کے معاملے چلانے میں خود مختار ہیں ۔بانی نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے نام کی کوئی خصوصی ہدایات بھی نہیں کی ۔بانی کا حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک ، آئی ایس ایف بیک گراونڈ والے ایم پی ایز کو گرین سگنل دے دیا ۔نوجوانوں کو صوبائی کابینہ میں لینے پر پرانی کابینہ واش آوٹ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔بانی کے نئے احکامات کے مطابق بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے محفوظ نام پر بھی تلوار لٹکنے لگی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ، توسیع افغانستان کی سنجیدگی پر منحصر