پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کردی

Oct 17, 2025 | 18:30:PM
پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک افغان عارضی جنگ بندی کا وقت ہونے پر افغان طالبان حکومت کی درخواست پر جنگ بندی میں عارضی توسیع کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آج شام پاک افغان جنگ بندی کا وقت ختم ہو گیا تھا ،افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں عارضی توسیع کر دی گئی  ہے،افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا،عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی,اعلیٰ سطح مذاکرات بروز ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے, 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج  6 بجے ختم ہوئی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی جانب سے یہ باور کریا گیا ہے کہ اب مزید سرحد پار دہشت گردی برداشت نہیں کی جائےگی۔ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان کے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی گروپوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے عارضی جنگ بندی طالبان کی درخواست پر کی گئی تھی ۔جس کا بھرپور احترام کیا گیا ۔ افغان طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں سامنے آتی رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جائیں تو جائیں کہاں؟ طبی آلات کی قیمتوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں