شوہر کیلئےسب کچھ کیا لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی: زینب قیوم

Oct 17, 2025 | 16:30:PM
شوہر کیلئےسب کچھ کیا لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی: زینب قیوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم (زی کیو)نے کہاہے کہ ان کی شادی کے محض دس ماہ بعد ہی ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔
زینب قیوم پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب وہ پاکستانی ڈراموں میں کریکٹررول کرتی نظرآتی ہیں،2004 میںانہیں لکس سٹائل ایوارڈز میں سال کی بہترین ماڈل کا اعزاز بھی ملاتھا۔
زینب قیوم نے ایک ویب شومیں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد دبئی اور پھر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ 


زینب قیوم کاکہناتھاکہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے، لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:بریک اپ کافیصلہ کرنے پر اطالوی ماڈل بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل
زینب نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھیں اور سوچتی تھیں کہ ایک کامیاب کیریئر کے باوجود وہ شادی جیسے رشتے کو نبھانے میں کیسے ناکام ہو گئیں۔
زی کیو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے سابق شوہر کو لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں ہے، میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کر دیا کیونکہ میں نے ان کے لیے سب کچھ کیا تھا، اس لیے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔