بریک اپ کافیصلہ کرنے پر اطالوی ماڈل بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اطالوی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی سٹار پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اٹلی کی معروف ماڈل 29 سالہ پامیلا جینینی کو ان کے 52 سالہ بوائے فرینڈ نے چاقو کے 24 سے زائد وار کرکے قتل کر دیا۔
جینینی کا بوائے فرینڈ جیان لوکا سونچن سے ان کے فلیٹ میں شدید جھگڑا ہوا، جس کے دوران غصے میں آکر سونچن نے اسےچاقو کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا۔
پڑوسیوں نے جھگڑے کی چیخیں سننے کے بعد فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، مگر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی جینینی دم توڑ چکی تھیں۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میںجسم پر 24 سے زیادہ چاقو کے زخم ملے ہیں، قتل کے بعد سونچن نے خودکشی کی کوشش میں اپنی گردن دو بار کاٹ لی لیکن وہ زندہ بچ گئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جینینی اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کا فیصلہ کر چکی تھیں، جس نے جھگڑے کو جنم دیا۔
پولیس نے فلیٹ کو کوسیل کردیاہے جبکہ فرانزک ٹیم تحقیقات کر رہی ہے،حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں ایک ہی فلیٹ میں ساتھ رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کینسل:ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم
واضح رہے کہ پامیلا جینینی نہ صرف فیشن ماڈل تھیں بلکہ کامیاب کاروباری خاتون بھی تھیں، وہ ایک برینڈ کی بھی مالک تھیں،اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبارسے بھی وابستہ تھیں۔