شادی کینسل:ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم

Oct 17, 2025 | 11:42:AM
شادی کینسل:ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلقات اپنے اختتام کوپہنچ گئے۔
63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی لیکن انہیں اس سال کے اوائل میں سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں اب سردمہری آگئی ہے اورڈیٹنگ کا سلسلہ  بھی ختم ہوچکاہے ، تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔


 ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں،یہ جوڑا ورمونٹ میں آنا دے آرمس کے سات ملین ڈالر کے گھر پر اکثر دیکھا جاتا تھا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ بھی کیا گیا ہے، جہاں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔
واضح  رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔