ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ویڈیو وائرل

Oct 17, 2025 | 10:32:AM
ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں صدر پزشکیان کی سادگی اور عوامی رویہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس پر ایرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع ردعمل سامنے آیا۔

مختلف صارفین نے ان کی سادگی اور عوامی طرزِ عمل کی تعریف کی، اور ان کے اس قدم کو مثبت انداز میں لیا۔

 ویڈیو میں صدر اور سرکاری عہدیداروں کا ایک گروہ سڑکوں پر سائیکل چلاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

 جو نہ صرف عوامی تعلقات کے حوالے سے ایک نیا پیغام دے رہا ہے بلکہ حکومت کی عوام کے قریب پہنچنے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے صدر کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا۔

 بعض نے اسے حکومت کی عوامی رابطے کی ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا۔

مزید پڑھیں:غزہ میں 20 ہزار نہ پھٹنے والے اسرائیلی بم موجود