غزہ میں 20 ہزار نہ پھٹنے والے اسرائیلی بم موجود

Oct 17, 2025 | 10:19:AM
غزہ میں 20 ہزار نہ پھٹنے والے اسرائیلی بم موجود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی اسرائیل فوج نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، غزہ میں ملبے کی مقدار 70 ملین ٹن تک اور 20ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں۔

 غزہ میں 65 سے 70 ملین ٹن ملبہ اور 20 ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں۔

غزہ کے میڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حملوں نے پورے علاقے کو ماحولیاتی اور ساختی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

 غزہ میں 65 سے 70 ملین ٹن ملبہ پھیل چکا ہے، جس میں گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر اہم سہولتیں شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔

 ان تباہیوں کے باعث پورا علاقہ ایک ویران میدان کی مانند دکھائی دے رہا ہے، اور اس ملبے کو صاف کرنے کے عمل میں شدید رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

غزہ میڈیا آفس نے واضح کیا کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے، لیکن اسرائیل نے ان مشینریوں اور آلات کے غزہ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:نہیں چاہتا دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے:امریکی صدر ٹرمپ

 سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور امدادی سامان کی روک تھام کے سبب ملبہ ہٹانے کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے، اس صورتحال کے باعث تعمیر نو کا عمل بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔

غزہ کے حکام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گزرگاہیں کھولے اور ملبے کی صفائی کا عمل شروع کرے۔

 حکام نے خبردار کیا کہ غزہ میں موجود نہ پھٹنے والے بم شہریوں اور فیلڈ ورکرز کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

 ان بموں کی صفائی کے لیے خصوصی انجینئرنگ اور احتیاطی تدابیر درکار ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق، ہینڈی کیپ انٹرنیشنل نامی تنظیم نے غزہ میں موجود غیر پھٹے بموں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد جب فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، تو ان بموں نے ان کے لیے “بہت زیادہ” خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

 اس تنظیم نے غزہ میں بم ناکارہ بنانے والے آلات کے داخلے کی درخواست کی ہے، تاکہ مزید انسانی نقصانات سے بچا جا سکے۔