75 روپے کا ہرا اور نیلا نوٹ، کونسا اصلی اور نقلی؟

Oct 17, 2023 | 11:22:AM
75 روپے کا ہرا اور نیلا نوٹ، کونسا اصلی اور نقلی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ  کے درمیان چلنے والے افواہوں کے بارے میں  خبردا ر کرد یا۔

  پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔

سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہےکہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر  میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ