بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Oct 17, 2023 | 10:30:AM
بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پل پل بدلتا موسم، ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ میں بھی بادل برسے، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون ،گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل میں بھی خوب بادل برسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد کے گردنواح میں بھی بارش سے  موسم مزید سرد ہوگیا ,سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں بھی بارش ہوئی , بارش سے مری روڈ سمیت گرد نواح میں لینڈ سلائڈنگ کا  بھی خطرہ ہے ۔