پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا

Apr 29, 2024 | 15:43:PM
 خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔

پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ (آئی سی یو بی ای) قمر جلد خلا میں چھوڑے گا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا۔

 قمر آئی سی یو بی ای، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو، ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن  اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ پاکستانی مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہوگا جبکہ اس میں 2 آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں، چانگ ای 6 کا بنیادی مشن چاند کے جنوبی قطب سے قمری گرد اور چٹانوں کے سیمپلز کا حصول ہے۔

 چانگ ای سکس چاند کے جس حصے پر اترے گا وہ زمین سے دکھائی نہیں دیتا، مشن کی کامیابی چاند کے جنوبی قطب سے اہم سیمپلز کے حصول کا پہلا موقع ہو گا۔ چانگ ای 6 اور زمینی کنٹرول روم کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی سیارہ بھی چھوڑا جائے گا جبکہ پاکستانی مصنوعی سیارے کے ساتھ فرانس، اٹلی اور سویڈن کے پے لوڈز بھی چانگ ای 6 کے ذریعے خلا میں چھوڑے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چانگ ای 6 سپیس کرافٹ اوربٹر، لینڈر، اسینڈر اور ری اینٹری موڈیول پر مشتمل ہے، اس کو لاوگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے خلا میں پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سستی روٹی ریلیف پروگرام، انتظامیہ کی مختلف مقامات کی چیکنگ

لونگ مارچ 5 راکٹ پر چینی فرانسیسی اور یورپی خلائی اداروں کے ساتھ پاکستان کے سپارکو کا لوگو بھی بنایا گیا ہے، قمری مشنز کی تاریخ میں پہلی بار چاند کے انتہائی جنوبی حصے سے سیمپلز کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔  چانگ ای 6 مشن کے لیے لونگ مارچ 5 راکٹ کو لانچر پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ چانگ ای 6 مشن کی روانگی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، تاہم مئی کے ابتدائی دنوں میں لانچنگ متوقع ہے۔