سستی روٹی ریلیف پروگرام، انتظامیہ کی مختلف مقامات کی چیکنگ

Apr 29, 2024 | 15:24:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1190مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم سلطان)    وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1190مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

  چیکنگ کے دوران1122مقامات پر سستی روٹی دستیاب جبکہ68جگہوں پر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں۔ خلاف ورزی پر 18گرفتاریاں اور 60 ہزار سے زائد کے جرمانےکیے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ  روٹی و نان کی قیمتوں اور وزن کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فی یونٹ تقریباً 19 روپے اضافہ ،کے الیکٹرک نےنیپرا سے درخواست کردی
اُن کا مزید کہنا ہے کہ شہری وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر شکایت درج کرا سکتے  ہیں۔