کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Oct 16, 2023 | 23:52:PM
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، ملیر، قائدآباد،شاہ لطیف ٹاؤن ،بھینس کالونی ،شیرپاؤ کالونی ،مجید کالونی ،نیو مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا ،  زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب کے بعد ایک اور رہنما تحریک انصاف کو الوداع کہہ گئے